پنجاب میں جلسے جلوسوں پر مزید 3دن کیلئے پابندی عائد

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر میں مزید 3 دن کیلئے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں نافذ دفعہ 144 میں آج سے جمعرات 28نومبر تک توسیع کی گئی ہے، دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، یاد رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔