پی ٹی آئی8نومبر سے احتجاجی تحریک شروع
احتجاجی تحریک فائنل،مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلسہ پشاور نہیں اب صوابی میں ہوگا، فضل الرحمن سے رابطوں کو بڑھائیں گے:روف حسن ،لاہور جلسے کی تاریخ فائنل کرنے کیلئے مشاورت جاری ،بشریٰ بی بی کی ا کسی پارٹی رہنما سے ملاقات شیڈول نہیں: ذرائع
لاہور،اسلام آباد ( کرائم رپورٹر،خصوصی رپورٹ ) تحریک انصاف نے8نومبر سے احتجاجی تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا، روف حسن کے مطابق پوری پارٹی یکجا ہے، ہم نے پرامن عوامی تحریک شروع کرنی ہے، احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاجی تحریک کے آغاز کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور پارٹی کے سابق ترجمان رؤف حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پارٹی یکجا ہے، 8 نومبرکی احتجاجی تحریک فائنل ہے۔8 نومبر سے ہماری احتجاجی تحریک شروع ہو گی، جلسہ پشاور نہیں اب صوابی میں ہوگا، احتجاجی تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، ہم نے پرامن عوامی تحریک شروع کرنی ہے۔رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات بنائیگئے، آئین وقانون کیمطابق جدوجہد کرکے عمران خان کو باہر نکالنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاضی فائزعیسیٰ کے بعد عدلیہ میں تبدیلی آئی ہے، اب فیصلیانصاف کیمطابق ہوں گے۔ اپوزیشن کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے روف حسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے رابطوں کو بڑھائیں گے۔ دوسری جانب اسد قیصر نے کہا کہ ہم قومی و صوبائی سطح پر تمام جماعتوں کو ساتھ ملائیں گیتحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کی تیاریاں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نومبر کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں جلسہ کرنے کی خواہاں ہے۔ذرائع کے مطابق رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے بعد جلسہ منعقد کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے بعد جلسہ منعقد کیا جائے گا، جلسے کی تاریخ فائنل کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ مرکزی قیادت کی ہدایت پر جلسے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ جلسے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے، پی ٹی ا?ئی چند روز میں جلسے کا اعلان کرے گی۔قریبی ذرائع کے مطابق بشریٰ مزید 2 سے 3 روز زمان پارک میں قیام کریں گی، گزشتہ روز ڈینٹسٹ سے چیک کروایا تھا، بشریٰ کی اس دوران کسی پارٹی رہنما سے ملاقات شیڈول نہیں ، وہ مختصر قیام کے بعد واپس خیبرپختونخوا روانہ ہوجائیں گی۔