28 مئی سے سکولز میں چھٹیاں

 فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز پر ہوگا،اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی 
آج سے سکول صبح ساڑھے 7 سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے:وزیرتعلیم
 لاہور ( کرائم رپورٹر)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز پر ہوگا۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق 28 مئی سے قبل تمام سکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کرینگے اورسرکاری سکول آج سے 27مئی تک صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے۔