دسمبر‘جنوری‘فروری سردیوں میں گرمیوں سے بھی زیادہ بجلی کے ریٹ‘ 2سے3گنامہنگی ہونے کا امکان

پانی کی قلت کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہو  گی‘ مہنگے فیول سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ سکتی ہے‘پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی بھی بڑا مسئلہ ہوگی
 دسمبرسے فروری تک بجلی کی لوڈمینجمنٹ میں  اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے‘آئندہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 30 پیسے یونٹ مہنگی ہونے کا تخمینہ ہے:پاور ڈویژن
اسلام آباد (آئی این پی)سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بجلی صارفین کے لیے ایک نئی پریشانی سامنے آگئی۔ سردیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے پانی کی قلت کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں کمی اور مہنگے سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی۔ دسمبر تا فروری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو سے تین گنا بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق دسمبر، جنوری، فروری میں لوڈ شیڈنگ کیساتھ بجلی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، سردیوں میں ارسا پانی کی قلت کا 22 فیصد سے زائد تخمینہ دے چکی، اس دوران پن بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہنے کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں ایل این جی، کوئلے اور دیگر فیول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، سردیوں میں مہنگے فیول سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ سکتی ہے۔سردیوں میں پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی بھی بڑا مسئلہ ہوگی، دسمبرسے فروری تک بجلی کی لوڈمینجمنٹ میں بھی اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔آئندہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا تخمینہ ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سیصارفین پر 22 ارب روپیکا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے