رینجرز پر حملے میں ملوث شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا: محسن نقوی

رینجرز پر حملے میں ملوث شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا: محسن نقوی

ویب ڈیسک:وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سرینگر ہائی وے پر رینجرز اور پولیس کے جوانوں پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حملے میں ملوث تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ رینجرز کے شہید جوانوں کی قربانیاں قومی خدمات کا حصہ ہیں، اور ان کی جانوں کا نذرانہ فرادی ذمہ داریوں کے دوران پیش آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ان شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی، اور حملہ آوروں کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وزیرِ داخلہ نے رینجرز اور پولیس کے زخمی جوانوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ وہ جلد صحتیاب ہو سکیں۔ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی حفاظت اور ان کے اہلکاروں کے حقوق کے حوالے سے مزید اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔یہ حملہ اس وقت پیش آیا جب رینجرز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے، اور حملے کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ ایک شہری جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس معاملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔