کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا: محسن نقوی

کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا: محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک ہونے والے خودکش دھماکے کے مقام کا دورہ کیا۔

 انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر ہوا، جس میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے۔ حملہ آور کچہری کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن ناکامی کے بعد اس نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے حملہ آور کی شناخت کو یقینی بنایا جائے گا، اور حملے میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کل وانا میں بھی ایک خودکش حملہ ہوا ہے، جس میں ایک خودکش حملہ آور گاڑی سوار انٹری پوائنٹ پر پھٹا۔ اس علاقے کی کلیئرنس جاری ہے، اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ حملہ افغانستان سے ملوث ہے، جہاں سے کمیونیکیشن کا سلسلہ جاری رہا۔وزیر اعظم نے زخمیوں کے فوری علاج کی ہدایت دی ہے، اور بتایا کہ حملہ آور کا پلان خود کش حملہ اور کچہری کے اندر داخل ہونے کا تھا۔