پارا چنار حملے کی مذمت، شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ:بلاول بھٹو

پارا چنار حملے کی مذمت، شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ:بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارا چنار میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔

انہوں نے امدادی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور اس حملے میں شہید ہونے والے تین ڈرائیورز اور دو اہلکاروں کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پارا چنار میں امن کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا اور اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا تاکہ علاقے میں امن قائم کیا جا سکے۔