ضیاء انتظامیہ کی سموگ خلاف کارروائیاں، 2,256 دکانوں کی چیکنگ، 74 بند، 56 سیل

ضیاء انتظامیہ کی سموگ خلاف کارروائیاں، 2,256 دکانوں کی چیکنگ، 74 بند، 56 سیل

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سموگ کے باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جن کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز کی چیکنگ کی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر کے حکم پر انسدادِ اسموگ کے لیے مختلف ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ہیں، جس کے نتیجے میں 2,256 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔چیکنگ کے دوران 103 جگہوں پر اسموگ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 74 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند کر دی گئیں اور 56 مقامات کو سیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں، 19 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

الگ الگ علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف مقامات کا معائنہ کیا:

اے سی سٹی نے 495 مقامات کی چیکنگ کی، جہاں کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی۔
اے سی کینٹ نے 190 مقامات کی چیکنگ کی، جس میں 14 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔
اے سی ماڈل ٹاؤن نے 428 پوائنٹس چیک کیے، جن میں 18 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔
اے سی رائیونڈ نے 8 مقامات کی چیکنگ کی، جہاں 3 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
اے سی شالیمار نے 95 مقامات پر چیکنگ کی اور 9 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔
اے سی راوی نے 270 پوائنٹس چیک کیے اور 6 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔
اے سی علامہ اقبال ٹاؤن نے 80 مقامات چیک کیے، جن میں 3 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
اے سی واہگہ نے 110 مقامات چیک کیے، جہاں 5 خلاف ورزیاں کی گئیں۔
اے سی نشتر نے 410 مقامات کی چیکنگ کی اور 35 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔
اے سی صدر نے 170 مقامات کی چیکنگ کی، جس میں 10 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سموگ کے تدارک میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے کردار کو بہتر بنائیں تاکہ ماحول کو صاف اور صحت مند رکھا جا سکے۔