لاہور: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مزید چار کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان تیسرے اور آخری مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ہیں۔
آٹھ رکنی دستے میں لٹن داس، شرف السلام، نجم الحسین اور محمد توحید ہریدوئے شامل ہیں۔بنگلہ دیش کا اسکواڈ تین مختلف گروپس میں پاکستان پہنچا ہے جبکہ کچھ کھلاڑی پہلے ہی پی ایس ایل کے باعث پاکستان میں موجود تھے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے کیونکہ دونوں ممالک کی کرکٹ کے شائقین کو بہترین مقابلے کی توقع ہے۔