ڈیرہ اسماعیل خان میں چار، ٹانک میں دو اورباغ میں تین خوارج مارے گئے،دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میںملوث تھے
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں فورسز کی تین مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 9 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 4بھارتی سپانسرڈ خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے جبکہ ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کیا۔خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی میں 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے تمام خوارج دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔