کرپشن کے الزامات:وزیراعلیٰ گنڈاپورنے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو 1ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی عباد اللہ نے ایک بیان میں کہاتھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کوہستان کرپشن سکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔