توشہ خانہ ٹو کی آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ ٹو کی آج سوموار کو اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے جج شاہ رخ ارجمند صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں سماعت کریں گے، پراسکیوشن مزید گواہ پیش کرے گی۔علاوہ ازیں گواہوں میں وزارت خارجہ کے ایک متعلقہ افسر بھی پیش ہوں گے۔