راولپنڈی(آئی این پی )توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج (یکم ستمبر) کو اڈیالہ جیل میں مقررکردی گئی۔توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت سپیشل کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند کریں گے،اس حوالے سے ملزمان کے وکلا کوبھی آگاہ کر دیا گیاہے۔ کیس میں اب تک 24 میں سے 11گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں،ان پر جرح بھی مکمل ہوچکی ہے۔