راولپنڈی( خصوصی رپورٹ )اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔ عدالت کے عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء کو سماعت کی منسوخی سے آگاہ کر دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے بتایا کہ کیس کی سماعت کی نئی تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔ یہ اہم کیس اب اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں سنا جائے گا۔اڈیالہ جیل میں آج منگل کو وکلا اور فیملی سے ملاقات کا دن ہے ،کوآرڈی نیٹر انتظار پنجوتھا نے فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ ،نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھا، ظہیر عباس اور محمد علی بخاری کا نام بھی ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔بانی کی بہنیں اور کزن بھی ملاقات کے لئے آئیں گے، بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لئے آئے گی۔