کراچی سے لاہور کی پرواز طوفان کی زد میں آگئی، مسافروں کی چیخ و پکار

 مسافر کلمہ طیبہ کا ورد اور چیخ و پکار کرنے لگے، پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو سنبھالا،ویڈیو وائرل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہفتہ کے روز کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز شدید طوفان کے باعث کافی دیر تک آندھی کی زد میں آگئی اور شدید جھٹکوں کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تمام صورتحال میں مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا جب کہ کچھ مسافر خوف کے باعث چیخ و پکار کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی طیارے میں سوار تھے۔کچھ دیر تک یہ صورتحال رہی تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو سنبھالا جب کہ سول ایوی ایشن کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے خراب موسم کے باعث طیارے کو کراچی واپس بھیج جانے کی ہدایت کردی۔