سورج پر 14 ہزار سال قبل ہوئے دھماکے کے نشان آج بھی درختوں پر موجود ہیں:تحقیق

واشنگٹن(آئی این پی )حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک ایسا زبردست شمسی طوفان دریافت کیا ہے جو تقریبا 14ہزارسال قبل زمین کو متاثر کرچکا ہے اور اس کے اثرات آج بھی درختوں کی چھال میں محفوظ ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ سورج پر تقریبا 14 ہزار سال پہلے ایک زبردست دھماکا ہوا تھا، جس کے اثرات آج بھی زمین کے درختوں کی سالانہ تہوں میں محفوظ ہیں۔ یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس نے زمین کی فضا میں سورج سے نکلنے والے شمسی ذرات کی ایک بہت بڑی بارش بھیجی، جو آج تک ریکارڈ ہونے والے تمام شمسی طوفانوں سے کئی گنا زیادہ طاقتور تھی۔یہ واقعہ، جسے میاکے ایونٹ کہا جاتا ہے، 12,350 قبل مسیح کے قریب پیش آیا۔