تمھیں نیند کس طرح آجاتی ہے؟،مظاہرے میں شریک یرغمالیوں کے خاندانوں کو نیتن یاہوسے سوال
تل ابیب(آئی این پی) اسرائیل کے سابق دارالحکومت تل ابیب میں ایک بار پھر وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے غزہ پر جاری جنگ کے فوری خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہرہ کیا گیا جس میں حماس کی قید سے رہا ہونے والی خاتون سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔مظاہرے میں سابق یرغمالی بھی شریک ہوئے، جہاں ایک یرغمالی خاتون نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری نے دوران قید ہمیں سب سے زیادہ خطرے میں ڈالا۔اس کے علاوہ مظاہرے میں یرغمالیوں کے خاندانوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے سوال کیا کہ تمھیں نیند کس طرح آجاتی ہے؟ جبکہ مظاہرے کے شرکاء نے وزیراعظم نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔