سربیا : ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

ریلوے سٹیشن کی چھت کا ایک حصہ کے گرنے کے واقعہ میں ہلاکتوں پراحتجاج کیا گیا
 بلغراد(آئی این پی ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نومبر میں ریلوے اسٹیشن کی چھت کا ایک حصہ کے گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں پر صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی کے خلاف احتجاج کیا۔