اسلام آباد: حج 2026 کے لیے عازمین کو پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
وزارتِ مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا ہے، جسے جمعہ تک مکمل کرنا ضروری ہے۔ ترجمان وزارت کے مطابق عازمین کو امراض کے حوالے سے تمام سوالات کے جواب "ہاں" یا "نہیں" میں دینا ہوں گے، تاکہ انہیں مرکوز طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔سوالنامہ میں بلڈ پریشر، امراض قلب، شوگر، دمہ، گنٹھیا، اور تھائی رائیڈ سمیت دیگر اہم طبی مسائل شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاک حج موبائل ایپ پر حج ویزا پرنٹ کرنے کا لنک اور حج پروازوں کا شیڈول بھی دستیاب کر دیا گیا ہے۔ وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایپ کے ذریعے مرحلہ وار نئی معلومات اور اعلانات دیکھتے رہیں۔