ملکی ریفائنریز اپ گریڈ نہ ہونا مہنگے پیٹرول اور ڈیزل کی بنیادی وجہ بنا

اسلام آباد(آئی این پی )ملکی ریفائنریز اپ گریڈ نہ ہونا ملک میں مہنگے پیٹرول اور ڈیزل کی بنیادی وجہ  قراردیا گیا ۔ 70 فیصد تیار پیٹرول اور 23 فیصد تیار ڈیزل منگوانے سے قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو جاتی ہیں۔ مقامی ریفائنریز معیاری تیل صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں اس لئے درامد پر انحصار کیا جا رہا ہے۔ذرائع وزارت پیٹرولیم کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے  مطابق پاکستان میں ریفائنریز اپ گریڈ کرنے کے منصوبے میں تاحال پیش رفت نہیں ہو سکی۔   ریفائنریز نے اپ  گریڈیشن کے لئے 5 سال میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا تھی ۔ اوگرا ریفائنریز کا مشترکہ اسکرو اکانٹ بن چکا لیکن سرمایہ کاری شروع نہیں ہو سکی