لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے اینتھم کا ٹیزر جاری کردیا۔پی ایس ایل 10 کے آفیشل اینتھم میں بھی راک اسٹار علی ظفر آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ مکمل ترانہ جلد ریلیز کیا جائے گا۔علی ظفر کی آواز میں ٹیزر دیکھنے کے بعد مداح آفیشل اینتھم کے جلد ریلیز ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے آفیشل اینتھم میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں