اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی ‘ایس پی سٹی سلیمان ظفر کی تین جرائم پیشہ گروہوں کی گرفتاری پر رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔تھانہ کوہسار پولیس نے جرائم پیشہ گروہوں کی قلیل وقت میں گرفتاری عمل میں لائی ۔مال مسروقہ کی بڑے پیمانے پر برآمدگی کی گئی ۔ایس پی سٹی کے مطابق ڈکیتی، راہزنی اور چوری میں ملوث تین گروہوں کے 08 ارکان گرفتارکئے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے 28 لاکھ روپے نقدی برآمد‘ طلائی زیورات مالیتی 50 لاکھ روپے برآمدہوئی۔سیلمان ظفرکے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے 28 قیمتی موبائل فونز برآمدہوئے‘وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکیاگیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہوئے۔ ایس پی سٹی سلیمان ظفرکے مطابق ملزمان نے تھانہ کوہسار و ملحقہ علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔منظم و متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔