لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے لاہورآرٹس کونسل (الحمرا) کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ بونس دینے کا اعلان کر دیاگیا۔الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پارلیمارنی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان بھی اس موقع پرموجود تھیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مسیحی ملازمین سے ملاقات کی اور انھیں کرسمس کی مبارکباد دی،انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے مسیحی ملازمین میں تحائف بھی تقسیم کیے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا، چیئرمین الحمرا رضی احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل بھی اس موقع پرموجود تھے