ٹرمپ انتظامیہ کی غفلت: یمن جنگ سے متعلق خفیہ منصوبہ غلطی سے صحافی کو بھیج دیا

     واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یمن جنگ سے متعلق اپنا خفیہ منصوبہ غلطی سے امریکی جریدے کے سینئرصحافی کو بھیج دیا۔اس بات کا دعویٰ اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈبرگ نے کیا ہے۔جیفری گولڈبرگ کا کہنا ہے کہ دنیا کو تو یمن پر امریکی بمباری کا 15 مارچ کو امریکا کے ایسٹرن ٹائم 2 بجے دوپہر معلوم ہوا تاہم انہیں یہ اطلاع 2گھنٹے پہلے ہی مل گئی تھی کہ ممکنہ طورپر حملے کیے جارہے ہیں۔ جیفری گولڈبرگ نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے 11بج کر 44منٹ پر مجھے بھی جنگ کا تمام ترمنصوبہ ٹیکسٹ پیغام میں غلطی سے بھیج دیا تھا، اس منصوبے میں ہتھیاروں کی نوعیت، اہداف اور حملے کا وقت بھی درج تھا۔