دیر البلح میں اقوام متحدہ کے کمپائونڈ کو نشانہ بنانے والے حملے اسرائیلی ٹینک کی جانب سے کیے گئے ،اسٹیفن دوجارک
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ نے گذشتہ دنوں غزہ میں اپنے ہیڈکوارٹر پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرا دیا۔عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں گذشتہ ہفتے ہیڈکوارٹر پر ہونے والا حملہ، جس میں ایک ملازم ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، اسرائیلی ٹینک کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر 19مارچ کو دیر البلح میں اقوام متحدہ کے کمپائونڈ کو نشانہ بنانے والے حملے اسرائیلی ٹینک کی جانب سے کیے گئے تھے۔