سیاسی قیادت نے پاکستان کیساتھ کشیدگی کا ذمہ دار افغان طالبان کو ٹھہرا دیا

کابل (آئی این پی )طالبان رجیم کے جارحانہ اقدامات اور دہشتگردوں کی پشت پناہی کیخلاف افغانستان کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں۔طالبان رجیم نہ صرف عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو چکی ہے بلکہ اب اسے داخلی سطح پر بھی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق قومی مزاحمتی محاذ (نیشنل ریزسٹنٹ فرنٹ )کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حالیہ فضائی کارروائیاں طالبان رجیم کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں اور دہشت گردوں کی حمایت کا نتیجہ ہیں۔احمد مسعود نے کہا کہ طالبان نے القاعدہ، فتنہ الخوارج، جیش العدل اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو پناہ دے کر ایسے حالات پیدا کیے، طالبان رجیم داخلی اور عالمی سطح پر اپنی قانونی حیثیت کھو چکی ہے اور اس نے عوام کو سیاسی نظام سے باہر رکھا ہوا ہے