چکوال میں ساڑھے 4 سال سے بند تیل کے کنویں سے دوبارہ پیداوار شروع

   چکوال (آئی این پی) چکوال میں ساڑھے 4سال سے بند تیل کے کنویں سے دوبارہ پیداوار شروع ہوگئی۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے سٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں کہاگیا کہ ضلع چکوال میں راجین آئل فیلڈ میں واقع کنویں سے ہیوی آئل کی پروڈکشن بحال ہوگئی ہے۔راجین ٹوکنویں سے یومیہ ایک ہزار بیرل خام تیل نکل رہاہے۔ کنویں کی بحالی کمپنی کی ایڈوانس آرٹیفیشل لفٹ ٹیکنالوجی سے ممکن ہوئی۔