راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کیلئے گرین لائن متعارف

  راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لائن بنا دی گئی۔ موٹرسائیکلیں اب مخصوصی لائن میں ہی چلیں گی۔تفصیل کے مطابق لاہور کے بعد راولپنڈی شہر میں بھی گرین لائن بنا دی گئی۔ حادثات سے بچائو کے لئے تمام موٹرسائیکلیں اب مخصوص لائن میں ہی رہیں گی۔کورال سے اولڈ ایئرپورٹ تک گرین لائن فعال کردی گئی ہے۔