رواں برس کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا

لاہور(آئی این پی)2025 کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو نظر آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک جزوی سورج گرہن ہوگا جو یورپ، ایشیا، شمالی و جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ علاقوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم، پاکستان اور بھارت میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔