رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

لندن(آئی این پی  )رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا جو کہ مکمل گرہن ہوگا۔یہ گرہن یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں نظر آئے گا مگر صرف گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمال اور پرتگال کے ایک کونے کے رہنے والے ہی مکمل سورج گرہن کا نظارہ کرسکیں گے۔دیگر خطوں میں جزوی گرہن کو دیکھا جاسکے گا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ یہ مقامی وقت کے مطابق رات کو ہوگا۔