آئندہ مالی سال کیلئے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی نئی شرحوں کا اعلان

آئندہ مالی سال کیلئے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی نئی شرحوں کا اعلان

وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے ترمیمی فنانس بل میں تنخواہ دار طبقے کے لیے نیا انکم ٹیکس شیڈول جاری کر دیا ہے۔

نئے سلیبز میں کم آمدن والے طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے جبکہ زیادہ آمدن والوں کے لیے فکسڈ اور شرح دونوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

  انکم ٹیکس سلیبز کی تفصیل:
 پہلا سلیب
سالانہ آمدن: 6 لاکھ روپے تک
ٹیکس شرح: 0% (مکمل استثنیٰ)
 دوسرا سلیب
سالانہ آمدن: 6 لاکھ 1 روپے سے 12 لاکھ روپے تک
ٹیکس شرح:

6 لاکھ سے زائد آمدن پر 1% انکم ٹیکس
 تیسرا سلیب
سالانہ آمدن: 12 لاکھ 1 روپے سے 22 لاکھ روپے تک
ٹیکس تفصیل:

6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس
12 لاکھ سے زائد رقم پر 11% انکم ٹیکس
 چوتھا سلیب
سالانہ آمدن: 22 لاکھ 1 روپے سے 32 لاکھ روپے تک
ٹیکس تفصیل:

1 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس
22 لاکھ سے زائد رقم پر 23% انکم ٹیکس
 پانچواں سلیب
سالانہ آمدن: 32 لاکھ 1 روپے سے 41 لاکھ روپے تک
ٹیکس تفصیل:

3 لاکھ 46 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس
32 لاکھ سے زائد رقم پر 30% انکم ٹیکس
چھٹا سلیب
سالانہ آمدن: 41 لاکھ 1 روپے سے زائد
ٹیکس تفصیل:

6 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس
41 لاکھ سے زائد رقم پر 35% انکم ٹیکس