ایئر کراچی: فضائی آپریشن سے قبل تجربہ کار افراد کی بھرتی کا آ غا ز

 کراچی(آئی این پی) ملک کی نئی ابھرتی ہوئی ایئرلائن ایئرکراچی نے اپنے فضائی آپریشن کے آغاز سے قبل بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ایئرلائن نے ملک بھر کے اہم ایئرپورٹس پر سٹیشن مینیجرز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایئرکراچی ابتدائی طور پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر سٹیشن مینیجرز تعینات کرے گی۔ ان آسامیوں کے لیے ان افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے جنہیں ایوی ایشن انڈسٹری میں کام کرنے کا بھرپور تجربہ حاصل ہو۔