اٹک: موٹروے پرتیز رفتار بس الٹ گئی، ایک جاں بحق، 25 زخمی

ایم ون غازی انٹرچینج کے قریب بس بارش سے پیدا ہونے والی پھسلن کے باعث الٹ گئی
    اٹک (یواین پی) کراچی سے باجوڑ جانے والی مسافر بس حضرو کے قریب اسلام آباد پشاور موٹروے M1 پر الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق، 25 مسافر زخمی ہو گئے۔ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم ون پر غازی انٹرچینج کے قریب بارش کے باعث تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 25 مسافر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل موقع پر پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے 14 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ 11 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔