مریم نواز کابینہ میں مزید20ارکان کی شمولیت

پنجاب کابینہ میں اضافہ اگست میں متوقع 10 وزیر ، 10 مشیر اور معاونین خصوصی شامل ہونے کا امکان 
متعدد مشیر اور معاونین خصوصی غیر منتخب مقرر ہونگے ،کچھ وزرا سے اضافی محکمے واپس لے لئے جائیںگے 
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب کابینہ میں مزید توسیع کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں مزید 20 ارکان شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،کابینہ میں مزید 10 وزیر اور 10 مشیر اور معاونین خصوصی شامل ہونگے، پنجاب کابینہ میں اضافہ اگست میں متوقع ہے ، متعدد مشیر اور معاونین خصوصی غیر منتخب مقرر کیے جائیں گے،کچھ وزرا کے پاس ایک سے زیادہ محکمے ہیں ان سے اضافی محکمے واپس لے کر نئے وزرا کو دئیے جائیں گے۔