لاہور میں وارداتوں کی نئی لہر، لاکھوں کا نقصان

چوروں نے موٹر سائیکلیں، گاڑیاں، زیورات، موبائل اور نقدی چرا لی
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرانی انارکلی میں فیصل سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں رضاکار سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں ارسلان سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں اظہار سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں افتخار سے 1 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ سول لائنز اور شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ مزنگ، ڈیفنس اے اور مانگا منڈی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔