ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

موبائل ، نقدی، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں لوٹ لی گئیں، متعدد شہری متاثر
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چھین لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق فیصل ٹاؤن میں ڈاکو جمشید سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں عامر سے 1 لاکھ 20 ہزار، گڑھی شاہو میں لیاقت سے 1 لاکھ 15 ہزار، مانگا منڈی میں اویس سے 1 لاکھ 10 ہزار، برکی میں محمود سے 1 لاکھ، جبکہ لیاقت آباد میں جنید سے 1 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ فیصل ٹاؤن، ڈیفنس اور مسلم ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا، گرین ٹاؤن اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔