شہریوں سے نقدی، زیورات، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شفیق آباد میں پرویز سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں مظہر سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں علمدار سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں حبیب سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں فرخ سے 1 لاکھ 20 روپے اور موبائل فون، جبکہ شاہدرہ ٹاؤن میں حسن جاوید سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ سول لائنز اور ٹاؤن شپ سے گاڑیاں جبکہ گڑھی شاہو، لاری اڈا اور کوٹ لکھپت سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔