جوہانسبرگ(آئی این پی)جنوبی افریقی گیم ریزرو کے کروڑ پتی مالک کو ہاتھی نے اپنے ہی ریزرو میں روند ڈالا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 39 سالہ ایف سی کونریڈی جنوبی افریقا میں مغربی کیپ کے موسل بے میں لگژری گونڈوانا پرائیویٹ گیم ریزروکے مالک تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایف سی کونریڈی گیم ریزرو میں موجود کسی کام میں مصروف تھے کہ ایک نر ہاتھی آیا اور اس نے کونریڈی پر حملہ کرتے ہوئے انہیں کچل دیا۔کونریڈی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کیاگیا مگر بدقسمتی سے کروڑ پتی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔