غزہ کے لیے امداد لے جانیوالے جہازسے رابطہ منقطع، اسرائیلی ڈرون حملے کا خدشہ

عالمی برادری اور میڈیا اس معاملے پر آواز بلند کریں اور اسرائیل پر دبا ڈالیں،فریڈم فلوٹیلاکولیشن کی اپیل
غزہ(آئی این پی) فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد لے جانے والے بحری جہاز "حنظلہ"سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا ہے، جب کہ جہاز کے اردگرد ڈرونز کی موجودگی نے حملے کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے تصدیق کی ہے کہ ان کا جہاز، جو غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے اور متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچانے کے مشن پر روانہ ہوا تھا، اب کسی بھی قسم کے مواصلاتی رابطے میں نہیں ہے۔فریڈم فلوٹیلا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہاز کے اردگرد کئی ڈرون موجود ہیں اور خدشہ ہے کہ جہاز کو روکا گیا ہو یا اس پر حملہ کیا گیا ہو۔ تنظیم نے عالمی برادری اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر آواز بلند کریں اور اسرائیل پر دبا ڈالیں تاکہ جہاز کو محفوظ راستہ دیا جائے۔