اسلام آباد (آن لائن) وفاقی و زیر احسن اقبال نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی امن کے لیے خطرناک رجحان ہے، اور عالمی برادری کو بھارت کو اس معاہدے کی پاسداری کا پابند بنانا چاہیے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ عثمان ڈی اون نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، معاشی تعاون، برآمدات ، پانی کے بحران، موسمیاتی تبدیلیوں اور پائیدار ترقی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر نے پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے احسن اقبال کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کی جانب سے مستقبل میں مزید معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ ا