اسلام آباد: فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں مدعی مقدمہ کی مسلسل عدم حاضری کے باعث عدالت نے یہ اقدام کیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری خود عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کا فیصلہ کیا۔ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔سماعت کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی۔