اسلام آباد(بیورو رپورٹ)سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے تجویز دی ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کم کریں، لوکل گورنمنٹ یا پھر نئے صوبے بنائیں۔ لاہور میں تھنک فیسٹ کے ا?خری روز ’گروتھ اور پاکستان میں غربت کیوں؟‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ تجاویز پیش کیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ ا?پ روڈز بنا رہے ہیں لیکن 2 کروڑ 10 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ا?ئی ایم ایف سے قرض نہ لیں تو دیوالیہ ہو جائیں گے، ہم بچت بہت کم کرتے ہیں اور نوٹ زیادہ چھاپتے ہیں، جس سے افراطِ زر بڑھ جاتا ہے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کم کریں، لوکل گورنمنٹ بنائیں یا نئیصوبے بنائیں۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر ایسا نظام بنانا چاہیے جس سے عام ا?دمی کی زندگی میں بہتری ا?ئے