گورنر سندھ کی سانحہ گل پلازہ کے شہید فائر فائٹر کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش

کامران ٹیسوری کی شہید فرقان کے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت ، بیوہ کے لئے پلاٹ دینے کا اعلان 
 کراچی(آئی این پی )سانحہ گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی کے بعد آگ بجھانے اور لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر دینے والے نوجوان فائر فائٹر فرقان علی کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔یہ سفارش گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کی ہے، جنہوں نے شہید فرقان کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کی۔گورنر سندھ نے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے فرقان علی کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔اس موقع پر انہوں نے بیوہ کے لئے پلاٹ دینے کا اعلان کیا، جس کی تعمیر بلڈر کرے گا جب کہ ان کے گھر کے سامنے کی سڑک کو شہید فائر فائٹر فرقان علی کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا