پنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی بسنت منانے پر پابندی لگائی جائے شہریوں کا مطالبہ

پتوکی ( آئی این پی ) پنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی بسنت منانے پر پابندی لگائی جائے شہریوں کا مطالبہ ۔پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر پابندی عائدہے قانون سب کیلئے برابر ہے شہریوں نوید بھٹی ،اکمل علی کمبوہ سمیت دیگر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور میں بسنت منانے پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے اور لاہوریوں کو پتنگ بازی کی کھلی اجازت دینا بھی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔