ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور سپورٹ سٹاف ہنگامی یا سرکاری ضرورت کی صورت میں لینڈ لائن نمبرز استعمال کرنے کا پابند ہوگا
پتوکی ( آئی این پی ) پتوکی سمیت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد نوٹیفیکیشن جاری۔ہیلتھ و پاپولیشن پنجاب کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور طبی عملے کی مکمل توجہ یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں ڈیوٹی کے دوران عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس کا اطلاق تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور سپورٹ سٹاف پر فوری طور پر ہو گاکسی بھی ہنگامی یا سرکاری ضرورت کی صورت میں عملہ ہسپتال کے لینڈ لائن نمبرز استعمال کرنے کا پابند ہوگا اس فیصلے کا مقصد ایمرجنسی کی صورتحال میں مریضوں کو فوری توجہ فراہم کرنا اور علاج کے دوران کسی بھی قسم کے خلل سے بچنا ہے۔