ہسپتالوں میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر پابندی

لاہور(خصوصی رپورٹ)ہسپتالوں میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی۔موبائل فون کی پابندی کا اطلاق 18سکیل سے نیچے کے تمام ملازمین پر ہوگا۔صوبے کی تمام پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق 7 جولائی 2025 کے مراسلہ پر کسی ہسپتال نے تاحال عمل در آمد نہیں کیا تھااور اب ایک مرتبہ پھر 7جنوری 2026کو موبائل پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہیجس پر دوبارہ عملدر آمد نا ممکن دکھائی دے رہا ہے۔