گدھی پر تشدد، ٹانگیں کاٹ دیں

بہاولپور(خصوصی رپورٹ)بہاولپور میں 4 افراد نے گدھی پر بدترین تشدد کیا اور اس کی چاروں ٹانگیں کاٹ دیں۔ بستی رکرانی میں تھانہ عنایتی کی حدود میں گدھی کے مالک کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا کہ 4 ملزمان نے اس کی گدھی پر بدترین تشدد کیا اور اس کی چاروں ٹانگیں بھی کاٹ ڈالیں۔پولیس نے نامزد ملزم سمیت 3 کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا ، زخمی گدھی کو ویٹرنری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔