اسلا م آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے بلز حتمی منظوری کیلئے صدرمملکت و ارسال کر دیئے گئے۔گھریلو تشدد و تحفظ بل 2025 اوردانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 صدر کو بھجوایا گیا،انسانی حقوق کمیشن اتھارٹی ترمیمی بل بھی حتمی منظوری کیلئے صدر آصف علی زرداری کو ارسال کر دیا گیا۔صدرمملکت نے مشترکہ اجلاس سے قبل تینوں بلزبغیرتوثیق کے واپس بھجوائے تھے،تحفظات دورکرکے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تینوں بلزکی منظوری لی گئی تھی،جودوبارہ صدرمملکت کوحتمی منظوری کیلئے بھیج دئیے گئے ۔