پیٹرول پمپس پر فائرسیفٹی آلات اور انتظامات موجود نہ ہونے کا انکشاف

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا پمپس سیل کئے جانے پر احتجاج ،میئر کوشکایتی خط ارسال 
کراچی(آئی این پی )کراچی میں بیشتر پیٹرول پمپس پر فائر سیفٹی کے مطلوبہ انتظامات موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر کے ایم سی نے کارروائی شروع کردی۔رپورٹ کے مطابق کے ایم سی نے ایم اے جناح روڈ، لی مارکیٹ اور اولڈ سٹی ایریا میں مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والے متعدد پیٹرول پمپس کو سیل کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس سیل کیے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے میئر کراچی کو شکایتی خط ارسال کردیا، جس میں سیل کیے گئے پمپس کو ڈی سیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کے ایم سی نے 2 اور 3 ستمبر کو پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا، جس کے بعد متعدد پمپس سیل کردیئے گئے