ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ: ویسٹ انڈیز کا مقابلہ، زمبابوے کی بھرپور تیاریاں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ: ویسٹ انڈیز کا مقابلہ، زمبابوے کی بھرپور تیاریاں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان اہم مقابلہ ہونے جا رہا ہے، دونوں ہی ٹیمیں اب تک ناقابل شکست رہیں ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے مسلسل چار فتوحات کے ساتھ ٹورنامنٹ میں زبردست واپسی کی ہے۔ کپتان شائے ہوپ دو نصف سنچریز کی مدد سے 155 رنز بنا چکے ہیں، جبکہ شمرون ہٹمائر (134) اور شرفین ردرفورڈ (126) نے مڈل آرڈر میں پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے بالترتیب 7 اور 6 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم ہارڈ ہٹنگ میں کافی پرامید ہے، کیونکہ انہوں نے اب تک 36 چھکے جڑ چکے ہیں۔دوسری جانب، زمبابوے نے اپنی محنت سے ابتدائی مرحلے میں آسٹریلیا اور سری لنکا جیسے مضبوط حریفوں کو شکست دی ہے۔ برائن بینیٹ 175 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر ہیں، جنہوں نے دو نصف سنچریز بنائی ہیں۔

 زمبابوے کی ٹیم نے اب تک صرف 8 چھکے لگائے ہیں، جو کہ ان کی بیٹنگ کی کمزوریاں ظاہر کرتا ہے، مگر ان کا ہمت اور محنت کا جذبہ قابل ستائش ہے۔موسمی حالات اور وکٹ کی حالت کو دیکھتے ہوئے، ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کی وکٹ ویسٹ انڈیز کی طاقتور بیٹنگ کے لیے سازگار سمجھی جا رہی ہے، تاہم زمبابوے کے فاسٹ بولرز بلیسنگ مزاربانی اور براڈ ایونز بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں، جنہوں نے اب تک بالترتیب 9 اور 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے اپنی شکست سے بچاؤ اور سپر ایٹ مرحلے میں آگے بڑھنے کا اہم موقع ثابت ہو سکتا ہے۔